14اگست تک پنجاب کی 40فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلینگے: یاسمین راشد 

14اگست تک پنجاب کی 40فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلینگے: یاسمین ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کے ہمراہ شاہ جمال ای پی آئی صحت مرکز میں ”ڈورٹوڈورویکسی نیشن مہم“ کے پہلے سنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہورمدثرریاض ملک ودیگرافسران موجودتھے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے افتتاح کے بعد ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیااور شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ بھی لیا کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس اور ڈپٹی کمشنرلاہورمدثرریاض ملک نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ”ڈورٹوڈور“ویکسی نیشن کے اہداف اور ان کوحا صل کرنے کیلئے اقدامات پربریفنگ دی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈورٹوڈور“ ویکسی نیشن مہم کا بنیادی مقصدپنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی ویکسین لگاکرخطرناک وباء سے محفوظ بناناہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسی نیشن لگارہے ہیں ابھی تک پورے پنجاب میں ایک کروڑاڑتیس لاکھ سے زائد افراد کو کوروناویکسین لگاچکے پاکستان میں سب سے زیادہ پنجاب کی عوام کو ویکسین لگائی گئی  انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو زیادہ سے زیادہ کوروناویکسین لگاکراس خطرناک اور جان لیواوباء کو شکست دیناہوگی اب محکمہ صحت عوام کی سہولیت کی خاطرگھرگھرجاکرکوروناویکسین لگائے گا ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ 14اگست تک پنجاب کی چالیس فیصدآبادی کو ویکسین لگانے کے ہدف کو حاصل کرینگے آج بھی باقی دنیاکی نسبت کوروناوائرس نے پاکستان کو بہت کم نقصان پہنچایا پنجاب کے پانچ بڑے شہروں لاہور،فیصل آباد،گجرانوالہ،راولپنڈی اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ فرادکوویکسین لگائینگے صوبہ بھرکی عوام میں کوروناویکسین کی افادیت اجاگرکرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے ایکسپوسنٹرمیں 350بستروں پرمشتمل فیلڈ ہسپتال قائم ہے بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پنجاب میں وافرمقدارمیں کوروناویکسین دستیاب ہے کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلایاجاتاہے۔پنجاب میں روزانہ کی بنیادپر ساڑھے تین لاکھ سے زائدافرادکوکوروناویکسین لگارہے ہیں کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے کہا کہ لاہورکی زیادہ سے زیادہ آبادی کوویکسین لگانے کی کوشش کرینگے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -