جعلی اکاؤنٹس کیس، ملزمان ممتاز عباسی اور عاطف شاہدکے جو ڈیشل ریمانڈ میں توسیع
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان ممتاز عباسی اور عاطف شاہدکے جو ڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ کی توسیع کر دی۔ پیر کو ملزمان کو جج احتساب عدالت محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمارنڈ میں 14روز کی توسیع دیدی،ملزمان سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن میں ملوث تھے،نیب سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن میں متعدد ملزمان گرفتار کر چکا ہے،ملزمان پر ٹریکٹریوں کی خریداری میں 793ملین کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔
ریمانڈ توسیع