قومی ہیرو محمد علی سدپارہ اور انکے ساتھی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی مل گئے 

  قومی ہیرو محمد علی سدپارہ اور انکے ساتھی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی مل گئے 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)  پاکستان کے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ  اور ان کے ساتھی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی تلاش کرلئے گئے۔جس کی تصدیق ان کے بیٹے ساجد علی سد پارہ اور وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا، نیپالی شرپاز کی گروپ نے بوتل نیک سے 300 میٹر نیچے دو لاشوں کو دیکھا ہے، علی سدپارہ اور ان کے دوغیرملکی ساتھی سردیوں میں کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران بوٹل نیک سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ ساجد سد پارہ کا کہنا تھا کہ مرحوم والد کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آرہا ہے، والد کے دیگر ساتھیوں جان سنوری اور جان پابلو کی باڈیز بھی نظر آرہی ہیں،   وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نیبتایا ہے کہ محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیما کی لاشیں مل گئیں ہیں۔بیس کیمپ ذرائع کے مطابق  رواں سال فروری میں کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش کا آپریشن ایک بار پھرجاری ہے۔مرحوم علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیما سرچ آپریشن میں شریک ہیں۔ ساجد سدپارہ اور ٹیم آج کیمپ 4 کے قریب پہنچی ہے جہاں ٹیم کو ڈرون کے ذریعے بوٹل نیک کے قریب ایک لاش دکھائی دی۔دوسری جانب وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے بتایا کہ علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں ہیں، ساجد سدپارہ اور ان کے ساتھ موجود کوہ پیما نے لاشوں کا پتا چلایا۔انہوں نے کہا کہ ’پہلی لاش کی نشاندہی صبح 9 بجے ہوئی  اور وہ لاش جان اسنوری کی ہے جس نے پیلے اور کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جبکہ دیگر لاشوں کی بھی 12 بجے نشاندہی ہوئی‘۔  وزیراطلاعات نے بتایا کہ تین کوہ پیماؤں کی لاشیں بوٹل نیک بیس کیمپ سے ملیں۔

جسد خاکی

مزید :

صفحہ اول -