سعودی وزیرخارجہ فیصل بن  فرحان آج پاکستان پہنچیں گے

 سعودی وزیرخارجہ فیصل بن  فرحان آج پاکستان پہنچیں گے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان(آج) منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کو شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی، وہ اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ (آج) منگل کو  پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ اہم دورہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ سعودی وزیرخارجہ دوسری اعلی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے،  دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق سعودی عرب جموں و کشمیر کنٹیکٹ گروپ کا رکن ہے جس نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے، دورے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات گہرے ہوں گے۔دریں اثناء ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سینئر حکام کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوئے،مذاکرات سعودی وزیرخارجہ کے دورہ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہوئے۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ سعودی پاکستان سپریم کو آرڈینیشن کونسل پر فوکس کیا گیا،یہ کونسل دوطرفہ تعلقات کو تزویراتی راہنمائی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں سعودی وفد کی قیادت ایمبیسیدر عید الثقافی نے کی۔

سعودی وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -