سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ 100  فیصد ویکسی نیشن سے مشروط

سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ 100  فیصد ویکسی نیشن سے مشروط

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ 100 فیصد ویکسی نیشن سے مشروط کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ اب 100 فیصد ویکسی نیشن کے بعد ہی ہو گا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے کے ہر رہائشی کی کورونا ویکسینیشن ہو گی۔ذرائع کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں موبائل ویکسی نیشن ٹیمز تعینات ہونگی، سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ملکر کام کریں گے۔

 مشروط

مزید :

صفحہ اول -