موسم گرما کی چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس کل طلب 

موسم گرما کی چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس کل طلب 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)موسم گرما کی چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس بدھ کو طلب کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بدھ کو منعقد ہو گی جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور ہو گا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کررکھاہے تاہم حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس کے اجلاس کے بعد ہو گا۔

 کانفرنس طلب 

مزید :

صفحہ اول -