یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو چین کیلئے ایک ہزار کی خریداری کی شرط برقرار، شہری رل گئے 

یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو چین کیلئے ایک ہزار کی خریداری کی شرط برقرار، شہری ...

  

لاہور (رپورٹ، دیبا مرز) صو با ئی دا رلحکو مت کے پیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی، گھی غا ئب،ایک کلو چینی کے لئے ایک ہزا ر کی خریدا ری کی شر ط برقرار شہری خوار ہو گئے۔ عوام کو ریلیف دینے کے  وعدے وفا نہ ہو ئے شہریوں  کے روزنا مہ ”پا کستا ن“ کے سروے میں شکوہ کیا کہ آٹا، چینی، گھی کچھ بھی دستیاب نہیں ہے عید سے پہلے بھی لائنوں میں لگ کر اشیائے ضروریہ خریدیں اب تو کچھ بھی نہیں مل رہا  ہے جا ئیں تو کہا ں جا ئیں ہمیں کہا گیا تھا کہ پیر کے روز آئیں تما م اشیا ء دستیا ب ہو ں گی آج آئیں ہیں تو آج بھی کچھ نہیں ہے۔روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے یو ٹیلٹی سٹورز پر آئے خریدا روں یو نس، شبیر احمد، شکیل، ثریا، با با بشیر، احمد و دیگر نے شکو ہ کر تے ہو ئے کہا کہ عید سے قبل بھی لمبی لا ئینو ں میں لگ کر خریدا ری کی تھی اور عید کے بعد آج تک یو ٹیلیٹی سٹورز کے کئی چکر لگا لئے ہیں لیکن یہا ں پر کچھ بھی دستیا ب نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آٹا اور گھی کیلئے کئی کئی چکر لگا نے پڑتے ہیں۔انہو ں نے حکو مت سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلی فوری نو ٹس لے اوور عوام سے دووقت کی روٹی نہ چھینی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت نے عوام سے آج تک جتنے بھی وعدے کئے ہیں وہ پو رے نہیں کئے ہیں مہنگا ئی کم ہو نے کے بجا ئے روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ اول -