اہل لاہورکو آٹا، گھی، چینی نایاب ہونے کے بعد پٹرول بحران کا سامنا

اہل لاہورکو آٹا، گھی، چینی نایاب ہونے کے بعد پٹرول بحران کا سامنا

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے باسیوں کو آٹا،گھی،چینی نایاب ہونے کے بعد پٹرول بحران کا سامنا،شہرمیں پٹرول بحران سر اٹھانے لگا بیشتر پٹرول پمپ پر سپلائی بری طرح متاثر ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق بند روڈ، داروغہ والہ، علامہ اقبال روڈ، عامر روڈ، باٹا پور، سکھ نہر، گڑھی شاہو، شادباغ، جی ٹی روڈ سمیت متعدد علاقوں کے پٹرول پمپس پر سپلائی ختم ہو گئی۔ شہر میں پٹرول کی روزانہ کھپت 35 لاکھ لٹر، سپلائی 25 لاکھ لٹر یومیہ ہونے سے قلت بڑھنے لگی۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے لاہور کے پٹرول پمپس پر سپلائی ضرورت سے کم کی جانے لگی۔ پمپس مالکان نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو محدود پٹرول فراہم کرنا شروع کر دیا۔ فی موٹر سائیکل 2 لیٹر جبکہ گاڑی 1500 روپے تک فراہم کیا جانے لگا۔

پٹرول بحران 

مزید :

صفحہ اول -