کورونا، مزید 32اموات، لاہور میں گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا آغاز

کورونا، مزید 32اموات، لاہور میں گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا آغاز

  

  اسلام آباد،لاہور (نیوزایجنسیاں، جنرل رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 32فراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 23048ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی۔ پیر کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانبضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ویکسین گھر گھر جا کر لگانے کا آغاز کر دیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بتایا کہ باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا، پولیو مہم کی طرز پر ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگائیں گی، روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 65 ہزار شہریوں کی ویکسی نیشن کرنا ٹارگٹ ہو گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ 18سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن لگانا ہدف ہے، 40 فیصد ویکسینیشن ہدف کو حاصل کیا جائے گا، شہری کورونا ویکسینیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور ویکسینیشن لازمی لگوائیں، اس طرح ہی کورونا سے بچا ممکن ہے۔ادھرامریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین  ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی، کوویکس نیپاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔

کورونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -