کورونا، نویں اور گیارہویں کے طلبا ء کو بغیر امتحان پروموٹ کیے جانے کا امکان 

  کورونا، نویں اور گیارہویں کے طلبا ء کو بغیر امتحان پروموٹ کیے جانے کا ...

  

لاہور(این این آئی)کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلبا ء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔

پروموٹ

مزید :

صفحہ اول -