پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ، فٹیف کی نئی شرط پر عملدرآمد کا آغاز

    پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ، فٹیف کی نئی شرط پر عملدرآمد کا آغاز

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز ز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا، ایف بی آرکا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گاایف بی آر نے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ کرلیے ہیں دستاویز کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوں گے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

فٹیف کی نئی شرط

مزید :

صفحہ اول -