افغانستان میں شہریوں کی ہلاکت کا تناسب 47 فیصد بڑھ گیا، اقوام متحدہ

افغانستان میں شہریوں کی ہلاکت کا تناسب 47 فیصد بڑھ گیا، اقوام متحدہ

  

  کابل (آن لائن)  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران افغانستان میں جاری پر تشدد کارروائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے شہریوں کا تناسب پچھلے سال اسی عرصے کے مقابلے میں سینتالیس فیصد بڑھ گیا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف اقوام متحدہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ جنوری تا جون 1,659 افغان شہری ہلاک اور 3,254 زخمی ہوئے۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء  مئی میں شروع ہوا اور تب سے جون تک 783 سویلین ہلاک اور 1,609 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پرتشدد کارروائیاں نہ رکیں، تو سن 2021 مسلح افغانستان تنازعے کا سب سے خونریز سال ثابت ہو سکتا ہے۔ 

 اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -