کیپٹن راجہ سرور شہید(نشان حیدر) کا 83 واں یوم شہادت آج ملی  جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائے گا

کیپٹن راجہ سرور شہید(نشان حیدر) کا 83 واں یوم شہادت آج ملی  جوش و جذبہ کیساتھ ...

  

سرگودھا(این این آئی) نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ سرور شہید کا 83 واں یوم شہادت آج ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائیگا۔اور ان کی خدمات کے اعتراف میں شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔زرائع کے مطابق نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک آرمی کے شہید آفیسر کپٹین راجہ محمد سرور کا 83واں یوم    شہادت آج ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا جو نشان حیدر حاصل کرنیوالے پہلے شہید تھے جنہوں نے 10 نومبر 1910ء  کو راولپنڈی میں جنم لیا اور 15 اپریل 1929 ء کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی جن کو 1944ء میں آرمی انجنیئرنگ کور میں بجھوا دیا گیا اور 1946ء  میں پنجاب ریجمنٹ کی بٹالین کمپنی میں کمانڈر مقرر کئے گے جبکہ 1947ء میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی پا گے۔اسی عہدہ پر 1948ء  میں دشمن کیخلاف جنگ میں کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور 27 جولائی 1948ء کو جام شہادت نوش کر گے۔جن کی یاد اور خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنے کے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

کیپٹن سرور

مزید :

صفحہ اول -