آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی  نے تشدد،دھاندلی کا سہارا لیا، بلاول 

  آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی  نے تشدد،دھاندلی کا سہارا لیا، بلاول 

  

کراچی (آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر کارروائی میں ناکام رہا۔ ٹوئٹر پیغام میں بلاول نے کہا کہ گزشتہ انتخابات سے تین نشستیں زیادہ لے کر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -