یہ لوگ نتائج مانیں یا نہ مانیں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کو ایک مرتبہ پھر باشعور ووٹرز نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ہی مسترد کردیا ہے یہ نتائج مانیں یا نہ مانیں اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ سنادیا ہے احتجاج کرنے کی ان میں جرات نہیں ہے پھر بھی یہ اگر احتجاج کا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں حکومت کو ان کے احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
صداقت عباسی