میرے پاس کوئی عہدہ نہیں،اس ایشو پر پارٹی پالیسی نہیں بتاسکتا

میرے پاس کوئی عہدہ نہیں،اس ایشو پر پارٹی پالیسی نہیں بتاسکتا

  

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ بات تو سچ ہے کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور ریاستی مشینری کا بھی بے دریغ استعمال ہوا ہے حکومتی جماعت نے جیت حاصل کرنے کیلئے جو جو بھی حکومتی وسائل استعمال ہو سکتے تھے وہ کھلم کھلااستعمال کیے ہیں اور میڈیا نے بھی ایک ایک چیز دکھائی ہے کہ کس طرح سے حکومت کے وفاقی وزراء الیکشن پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف ہم نے اپوزیشن کے ساتھ ملکر احتجاج کرنا ہے یا پھر اس ایشو پر کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے اس کے بارے میں ہمارے سیکریٹری جنرل نئیر بخاری سے آپ رابطہ کر لیں وہی آپکو پارٹی پالیسی بتا سکتے ہیں میرے پاس اس وقت چونکہ کوئی پارٹی کا عہدہ نہیں ہے اس لیئے پارٹی کی کیا حکمت عملی ہے اس ایشو پر اس کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہوں یقینی طور پر ہماری پارٹی اس ایشو پر مشاورت کرے گی اور اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا بھی اعلان کرے گی۔

قمر زمان کائرہ 

مزید :

صفحہ اول -