25جولائی مستندووٹ چوروں  کے دن کے طور یاد رکھا جائے گا

25جولائی مستندووٹ چوروں  کے دن کے طور یاد رکھا جائے گا

  

مسلم لیگ(ن) کی  رہنما عظمی بخاری  نے کہا ہے کہ اس قدر دھاندلی کی گئی ہے کہ اب 25 جولائی کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک مستند "ووٹ چوروں " کے دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر میں پولیس،الیکشن عملہ،ٹیچرز اور دیگر انتظامہ خصوصی طور پر پنجاب سے بھیجا گیااور پنجاب کی 9سیٹوں کیلئے بزدار حکومت نے اپنی ریاستی مشینری کا کھل کر استعمال کیا عثمان بزدار کے معاون خصوصی تنویر الیاس جن کو اب وزیراعظم بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں تنویر الیاس نے پنجاب کے وسائل کو بھرپور انداز میں استعمال کیاپنجاب کی سیٹیں لوٹوں اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے جیتی گئی ہیں شواہد ہیں کہ انتظامی افسران بھی پی ٹی آئی کو ووٹ ڈلوانے کیلئے سرگرم رہے حیرت انگیز بات ہے کہ ریاست کے ملازم شخصیات کے ذاتی نوکر کیسے بن جاتے ہیں الیکشن کمیشن کو ان سب باتوں کا نوٹس لینا چاہئے تھا مگر نوٹس نہیں لیا گیا اور حکمران جماعت کو من مرضی کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی،

مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ اول -