مہمند، زکواۃ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف قبائلیوں کااحتجاجی مظاہرہ 

مہمند، زکواۃ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف قبائلیوں کااحتجاجی مظاہرہ 

  

 ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان) زکوٰۃ کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف کمالی حلیمزئی، تحصیل پنڈیالئی، عیسیٰ خیل،قاسم ٹبر،امام بیگ کور کے  درجنوں افراد کا ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کا مین پشاور باجوڑ روڈپر احتجاجی واک۔من پسند اور غیر مستحق افراد میں زکوٰۃ تقسیم کار کیخلاف نعرہ بازی۔ ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے مبینہ خرد برد اور مستحقین کی بجائے من پسندلوگ اور عزیز و اقارب میں امدادی رقوم کی تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اور مہمند پریس کلب کے سامنے مین پشاور باجوڑ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن صفدر خان،حیا جان، سلمان خان،سرتاج،زاہد مہمند ودیگر نے کہا کہ کمالی حلیمزئی اور تحصیل پنڈیالئی کے علاقے عیسیٰ خیل،قاسم ٹبر امام بیک کور میں غیر مستحق افراد میں زکوٰۃ تقسیم کی گئی ہے۔ جس سے غریب لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور دوسرے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اورجلد تحقیقات کا مطالبہ کیا۔مقررین نے منتخب نمائندوں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ زکوٰۃ کی تقسیم کار کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔تاکہ غریب لوگوں کو ان کا حق صحیح طریقی سے مل سکے۔ ضلعی چیئر مین کو باربار شکایات کی لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے بعد مذاکرات کے لئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر چلے گئے۔ اور وہاں پر حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -