پی ڈیم ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظ الرٹ جاری

پی ڈیم ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظ الرٹ جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)  پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ آتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں اگلے چند دنوں کے دوران ممکنہ شدیدبارشوں کے پیش نظر  الرٹ جاری کردیا ہے۔اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے کے مطابق مون سون بارشوں کا سسٹم خیر پختونخو امیں  داخل ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پیر  سے جمعرات تک صوبے کے بالائی اضلاع چترال،شانگلہ،دیر،کوہستان،ایبٹ آباد،مانسہرہ،سوات،وسطی اضلاع پشاور،چارسدہ،مردان سمیت  جنوبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور دریاوں میں سیلاب انے کے جبکہ پشاور سمیت  میدانی علاقوں اربن فلڈنگ کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔اس کے اعلاوہ پہاڑی علاقون میں لینڈ سلائڈنگ کے بھی خطرات موجود ہیں۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ موسم کے صورتحال کے بارے میں سیاحتی مقامات میں موجود سیاحوں کو باخبر رکھا جائے، اس کے اعلاوہ ضلعی انتظامیہ تمام امدادی اداروں اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رکھا جائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 اس دوران 24گھنٹے فعال رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -