نوشہرہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف  نوشہرہ پولیس کی کاروائیاں جاری

نوشہرہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف  نوشہرہ پولیس کی کاروائیاں جاری

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف نوشہرہ پولیس کی بھر پور کاروائیاں جاری۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 05اشتہاری گرفتار۔مختلف کاروائیوں کے دوران 03کلاشنکوف،16پستول،02بندوق اور01رائفل برآمد ڈسٹرکٹ پولیس افیسرڈاکٹر محمد اقبال کے ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور اور موثر کاروائیاں روز مرہ  کے بنیاد پر جاری ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نوشہرہ پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران 05اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران 22مشتبیہ افراد کی چھان بین کی گئی۔امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے 26افراد کو پابند ضمانت کیا گیا۔ان تمام کاروائیوں کے دوران ملزمان سے 03عدد کلاشنکوف،16عدد پستول،02بندوق اور ایک عدد رائفل برآمد کر لی گئی۔نوشہرہ پولیس کا نوجوان نسل کو بے راہ روی کی طرف لے جانے والے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -