سندھ کے عوام کی کرپٹ سسٹم سے جلد جان چھڑوائیں گے،حلیم عادل

  سندھ کے عوام کی کرپٹ سسٹم سے جلد جان چھڑوائیں گے،حلیم عادل

  

کراچی (آئی این پی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام نے بھی کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے، پاکستان اور خصوصی طور کشمیر کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں 25 جولائی 2018 کو پاکستان میں تبدیلی آئی، اور آج 25 جولائی 2021 کو کشمیر میں بھی تبدیلی آگئی، انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کو اس کرپٹ سسٹم سے جلد جان جھڑوائیں گے، جن لوگوں نے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا انہیں کشمیر کی عوام نے مسترد کردیا، کشمیر کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دیا، دو جماعتیں اپنے اپنے صوبوں سے لوٹی ہوئی دولت سے جلسے کررہے تھے، سرخی پاؤڈر والی کیلیبری کوئین کو بھی کشمیر کی عوام نے بتادیا ہے کہ وہ کشمیر کی نہیں مودی، جندال کے یار کی بیٹی ہیں، نوابشاہ سے ایک لٹیرا بھی سندھ کا پیسہ لیکر یہاں پہنچا ہوا تھا۔

حلیم عادل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -