ٹانک، دو مختلف واقعات میں  ایک شخص جاں بحق، چار شدید زخمی 

ٹانک، دو مختلف واقعات میں  ایک شخص جاں بحق، چار شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک، دو مختلف واقعات میں ایک شخص جان بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اج بروز سوموار ٹانک کا نواحی علاقہ درکی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے حمید اللہ کو قتل کردیا پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا، جبکہ دوسرا واقع ٹانک کے علاقہ میاں لال میں پیش آیا جہاں پر گھریلو ناچاقی پر رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر ڈنڈوں اور جھریوں کے وار کرکے تین بھائیوں سمیت چار افراد کو شدید زخمی کردیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈیرہ اسماعیل ہسپتال ریفر کردیا گیا پولیس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔