ملتان درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ: بجلی لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ میں اضافہ، تاجروں، شہریوں کا احتجاج 

ملتان درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ: بجلی لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ میں اضافہ، تاجروں، ...

  

 ملتان، اوچشریف، گگو منڈی(تحصیل رپورٹر، نیوز رپورٹر، نامہ نگار) گرمی کے مہنیوں میں ساون کا مہینہ بارش کے حوالے سے مشہور سمجھا جاتا ہے مگرملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ساون کا آغا ز ہوتے ہی میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے گزشتہ روز ملتا ن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 بہاولپور میں 41اور ڈیرہ غازی خان میں 41ڈگری سینٹی گریڈرہااس کے ساتھ ساتھ موسم گرم مرطوب ہونے سے شدید حبس نے شہریوں کو بے حال کر کے رکھ دیا ہے۔ موسم گرم اور شدید حبس کے دوران میپکوکی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کی بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ روز ملتان میں ابدالی روڈ فیڈر،بوہڑگیٹ فیڈر،وائیٹ ہاؤس فیڈر سمیت متعدد فیڈر ٹرپ ہوتے رہے جس کے باعث گرمی کے ستائے شہری بجلی کی بندش سے بے حال ہوتے رہے دوسری جانب ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بادلوں کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے جو بارش برسانے کی بجائے آتے جاتے دکھائی دیتے ہیں اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں میں موسم تبدیلی سمیت بارشوں کی نوید سنائی ہے۔تاہم دوسری جانب سے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے موسلا دھار بارشوں کے امکانات کے باعث الرٹ جاری کردیا گیاہے۔میپکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ فری بجلی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جبکہ میپکو حکام کے عید الاضحی کی مناسبت سے تین دن تک مسلسل بجلی کی فراہمی کے اعلانات پر بھی مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہوسکا ہے اور عید کے دوسرے دن سے ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہوگیا تھا جس کے باعث صارفین عید کے تہوار پر بھی وقفہ وقفہ  سے بجلی سے محروم رہے ہیں صبح سے رات گئے تک سسٹم میں بار بار کی ٹرپنگ اور پھر گھنٹوں بجلی کی بندش نے کاروباری بالخصوص گھریلو صارفین کو تختہ مشق بنا کر رکھ دیا ہے جس سے میپکو انتظامیہ کے لوڈ شیڈنگ  فری بجلی کی صارفین کو فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں گذشتہ روز بھی بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے گارڈن ٹاون، مظفر آباد، بستی خداداد، انڈسٹریل سٹیٹ، گھنٹہ گھر، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ، حسین آگاہی سمیت شہر کے متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث کاروباری مراکز ٹھپ اور گھریلو صارفین سخت اذیت سے دوچار ہیں گھریلو صارفین کے مطابق گرمی میں شدت آنے کے ساتھ ہی بجلی کی ٹرپنگ میں شدت آگئی ہے اس صورتحال نے میپکو کے ترسیلی نظام اور انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے انہوں نے بتایا کہ گھنٹوں بجلی کے تعطل سے گھر کا پورا نظام درہم برہم ہوکر رہ جاتا ہے اور گھریلو الیکٹرونک سامان میں محفوظ کی گئی اشیا بھی قابل استعمال نہیں رہتی میپکو صارفین سے بجلی کے نرخوں سمیت درجن بھر ٹیکسز کی وصولیوں کے باوجود صارفین کو بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہے جبکہ تاجروں کے مطابق کورونا وبا کے باعث کاروباری سرگرمیاں مقررہ چند گھنٹوں کے محدود وقت کے دوران ہونیوالی لوڈشیڈنگ پہلے سے تباہ شدہ کاروبار کی رہی سہی کسر میپکو والے لوڈ شیڈنگ سے پوری کرلیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میپکو انتظامیہ ہلکی سی آندھی اور بارش کے باعث گھنٹوں بجلی کی سپلائی معطل کردیتے ہیں جو میپکو کی کمزور تنصیبات ہونے کی دلیل ہے صارفین کے مطابق شہر میں ٹرپنگ کی آڑ میں بجلی کی بندش معمول ہے جبکہ دیہی علاقہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر دن میں تین بار دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ احمد پور شرقیہ کے چند علاقوں میں قریش آباد شادمان کالونی قلندر کالونی بخاری محلہ لوہارو محلہ و دیگر میں اتنی سخت گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تقریبا آدھی رات بھر شہری پریشان رہے اکثر شہری بجلی نہ ہونے سے بلبلا اٹھے قیامت خیز گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے واپڈا والوں کو کوئی خیال نہ آیا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے بچے بوڑھے تڑپتے رہے ہیں اور اکثر مریضوں کو گرمی میں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا رہا اور لائٹ نہ ہونے سے شہری پانی کی بوند بوند کو بھی ترستے رہے اس کے علاوہ بجلی کل سارا دن غائب ہونے کی آنکھ مچولی لگی رہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے جینا محال ہو گیا واپڈا کے اس ظلم سے بیمار شہری مزید اپنی تکلیف میں مبتلا ہوگئے طویل لوڈشیڈنگ سے شہری ایک دوسرے کو کال کر کے بجلی کے بارے میں فون کرتے رہے شہریوں محمد ماجد پرویز بشیر بلال ناصر علی مغل منظور چوہدری قاسم طارق چنڑ و دیگر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ موقف میں ایکسین واپڈا شفیق لاشاری نے کہا کہ ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لیے بجلی بند کی گئی تھی ایک صحافی نے ایکسین واپڈا کو سوال میں کہا کہ کوئی پریس ریلیز لوڈ شیڈنگ کے بارے میں جاری کی گئی ہے جس پر کوئی معقول جواب نہ ملا۔بستی محمد پورہ میں بجلی کی بار بار ٹپنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حک کرنے کے لیے ایس ای میپکو سرکل وہاڑی الطاف قادر کی ذاتی دل چسپی سے طفیل شہید فیڈر جو کہ 60سال پرانا تھا کے ساتھ ایک نیا فیڈر لگایا گیا جو کہ تقریباً ایک ماہ قبل فنگشنل ہو گیا جس کے بعد عوام کی شکایات دور ہو گئیں لیکن بعض با اثر شخصیات نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے متعدد دیہات کو بھی نئے فیڈر سے منسلک کر دیا جس کے نتیجہ میں دوبارہ وولٹیج کی کمی اور بار بار کی ٹرپنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور سابقہ صورت حال پیدا ہو رہی ہے اہلیان بستی محمد پورہ سابق چیئر مین ملک محمد فاروق،چیئر مین یونین کونسل میاں شہزاد،محمد افضل،حاجی عمران،عبدالمجید شیخ،شفیق خان،نواز خان،نفیس احمد،عمران علی،جنید عالم،اعجاز سیکر ٹری،کاشف ندیم کیانی،میاں شاہد رفیق آ رائیں،طارق محمود اور دیگر نے ایس ای میپکو سرکل وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے فیڈر پر منتقل کیے گئے دیہات کے کنکشن کو واپس شفٹ کیا جائے۔

گرمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -