ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ

  ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، سوئی ذخائر 25سال میں 66فیصد تک کم ہوچکے ہیں،جدید مشینری نہ لگائی گئی تو باقی ماندہ ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام نے انکشاف کیا کہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اور سوئی ذخائر 25 سال میں 66فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 1996میں سوئی سے یومیہ ایک ارب کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی تھی، لیکن آج سوئی سے گیس کی پیداوار کم ہو کر 34کروڑ کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی ہے، جدید مشینری نہ لگائی گئی تو باقی ماندہ ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو جائیں گے۔
پاکستان پٹرولیم