جنوبی پنجاب، سیلابی پانی کو قابل استعمال بنانے کافیصلہ

جنوبی پنجاب، سیلابی پانی کو قابل استعمال بنانے کافیصلہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنوبی پنجاب میں رواں سال پانی چوروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،جس سے ٹیل کے کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی میسر گا،سیلابی پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے مختلف ڈیمز بنائے جا رہے ہیں تاکہ زخیرہ شدہ پانی سے کاشتکار فائدہ اٹھا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انجینئر عامرخٹک نے بطور سیکرٹری محکمہ آبپاشی جنوبی پنجاب چارج سنبھالنے کے بعد متعلقہ آفیسرز اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے زمیندار اور کاشتکار بھائیوں کے لئے میرا دفتر ہمہ وقت معاون و مدون رہے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان زونز کی بریفنگ کے وقت ترقیاتی کاموں کی جلد از تکمیل کیلئے اور پانی چوروں کیخلاف فوری ایکشن لینے کیلئے سخت ہدایات بھی جاری کیں۔اس سے پہلے عروج الحسن ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، فیصل مشتاق ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عبدالجبار گجر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن، محسن نزیر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل نے انجینئر عامرخٹک کو خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔تمام سیکشن آفیسرز اور سیکریٹری آفس کے عملے نے بھی خوش آمدید کہا، سیکرٹری آبپاشی انجینئر عامرخٹک نے محکمہ آبپاشی کے تمام عملے کر حاضری یقینی بنانے اور آج کا کام آج ہی مکمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

عامر خٹک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -