شکار پور، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، 2بیٹیوں اور چچی کو قتل کر دیا، ایک بچی زخمی 

  شکار پور، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، 2بیٹیوں اور چچی کو قتل کر دیا، ایک بچی ...

  

 شکارپور (آئی این پی)شکار پور میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، 2بیٹیوں اور چچی کو قتل کر دیا جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکار پور کے گاؤں فقیر میں پیش آیا جہاں ملزم کی فائرنگ سے اس کی بیوی،10سالہ بیٹی اور چچی موقع پر جاں بحق اور 2بچیاں زخمی ہو گئیں، زخمی بچیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -