پریس کلب رحیم یارخان،نو منتخب عہدیداروں کی  تقریب حلف برداری

   پریس کلب رحیم یارخان،نو منتخب عہدیداروں کی  تقریب حلف برداری

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کی نومنتخب کابینہ برائے سال 2021-22  نے حلف اٹھالیا۔ ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ، ممبرصوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری عشروزکوا چوہدری محمدشفیق اورممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے منتخب ہونے والے عہدیداروں سے حلف لیا۔ وائس چانسلرخواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہراورنمائندہ ڈی پی اوڈی ایس پی صدرزبیرخان بنگش مہمان اعزازتھے۔ تقریب کاآغازتلاوت(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 کلام پاک اورنعت رسول مقبولؓ سے ہوا، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری عبدالقدوس جبکہ حافظ ذیشان نذیرعاصی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ مہمان خصوصی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رحیم یارخان پریس کلب کے تمام ممبران ذمہ دارانہ صحافت اورمعاشرے کی برائیوں کی اجاگرکرنے میں اپناسنجیدہ کرداراداکررہے ہیں، نومنتخب صدررامحمدنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرکی قیادت میں صحافی برادری کی فلاح اورتعمیروترقی کے کام بہتراندازسے ہوں گے، میں قبل ازیں بھی بطورممبرقومی اسمبلی ڈسٹرکٹ پریس کلب کوخطیرگرانٹ لے کردی تھی انشا اللہ ابھی یہ ریکارڈمیں ہی توڑوں گا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت شعبہ صحافت کی ترقی اورصحافیوں کے وقارکے لیے کام کررہی ہے، ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان کادرجہ رکھتے ہیں، مزدور،کسان اورمظلوم طبقہ کی آوازایوان بالاتک پہنچانے میں صحافی کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا، بے شمارچیزیں ہمارے علم بھی میڈیاکے ذریعے ہی آتی ہیں جسے حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تمام ممبران کوایک پلیٹ فارم پراکٹھادیکھ کردلی خوشی محسوس ہورہی ہے، کسی بھی ادارے میں انتخابات جیسے جمہوری عمل کے بعداس طرح متحدہوناخوش آئندہوتاہے، میں ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدہمہ وقت پریس کلب اوراس کے ممبران کے لیے حاضرہیں، ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت ریاست کاچوتھااوراہم ترین ستون ہے، کسی بھی علاقہ کے مسائل اورترقی میڈیاکے ذریعے ہی عوام تک پہنچتی ہے، 2018 کے انتخابات میں میڈیانے ہماری جیت میں اہم کرداراداکیا، انشا اللہ ہم اس وقت کے کیے ہوئے وعدے پورے کررہے ہیں آنے والے ڈیڑھ سال کے اندررحیم یارخان ایک تبدیل شدہ شہرنظرآئے گا، اس کی تمام بڑی سڑکیں کارپٹ ہونے جارہی ہیں، 15ارب روپے کی خطیرگرانٹ شہرکی تعمیروترقی پرخرچ کی جارہی ہے، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب صدراورانکی کابینہ تمام صاف ستھرے اورسنجیدہ صحافیوں پرمشتمل ہے، ہم بطورسیاسی نمائندے پریس کلب کی تعمیروترقی کے لیے کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے، انشا اللہ اپنے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ، پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق سے مل کرپریس کلب کے تمام مسائل اپنے ذمہ لے کرحل کریں گے، وائس چانسلرخواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب اوراس کے علاوہ تمام ادارے مل کرمعاشرے کے لیے بہترکام کریں گے تواس میں کوئی شک نہیں کہ ملک بھی ترقی کرے گااورادارے بھی ترقی کریں گے، مجھے امیدہے کہ آج پریس کلب رحیم یارخان کی نومنتخب کابینہ نے جوحلف اٹھایاہے وہ اس کی پاسداری بھی کریں گے، انہوں نے کہاکہ خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی نہ صرف اس خطہ بلکہ ملک بھرکے طلبا وطالبات میں ایک کوالٹی ایجوکیشن فراہم کررہی ہے جس میں صحافی برادری کاتعاون اورکردارہمارے ساتھ شامل عمل رہتاہے، ڈی ایس پی زبیرخان بنگش نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کومبارک باددی اورکہاکہ محکمہ پولیس معاشرے میں امن وامان کے قیام اورجرائم کے خلاف اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہاہے، رحیم یارخان کے صحافیوں نے ہمیشہ اچھے اندازمیں نہ صرف مسائل کواجاگرکیابلکہ مثبت تنقیدسے محکمہ پولیس سمیت دیگرمحکموں کی اصلاح کرنے میں اپناکرداراداکیا، انہوں نے کہاکہ بلاشبہ سیاسی نمائندے ہوں یاانتظامی آفیسرز،عدلیہ ہویاصحافت یہ تمام شعبے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں میں سمجھتاہوں انصاف کے بنیادی ادارے یہی ہیں جتناممکن ہوسکے مظلوم کوانصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائے جس سے دلی سکون میسرہوتاہے۔ نومنتخب صدررامحمدنعمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کی ذات کے بعدمیں اورمیری کابینہ ممبران پریس کلب کی مشکورہے جنہوں نے اس اہم ذمہ داری کے قابل سمجھتے ہوئے ہمیں اختیارسونپاہے، انشا اللہ سال 2021 میں صحافیوں کے مسائل کے حل اورانکی فلاح وبہبوداورپریس کلب کی تعمیروترقی میں شب وروزایک کردیں گے، انہوں نے آنے والے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آج کی تقریب میں شہرکے ہرمکتبہ فکرکے دوستوں نے شریک ہوکرہماری حوصلہ افزائی کی ہے جس پرہم ان کے بہت مشکورہیں، انہوں نے ممبران اسمبلی سے امیدظاہرکرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب کی تعمیراوردیگرمسائل کے حل کے لیے ان کاساتھ ہمارے ساتھ رہے گا، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم خدائے بزرگ وبرترکے شکرگزارہیں کہ جس کی خاص عنایت سے ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب نے ہمیں اس اہم ذمہ داری کے قابل سمجھا، پریس کلب کے تمام ممبران جن میں الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا، فوٹوجرنلسٹس، کیمرہ مین اوردیگرشعبوں میں کام کرنے والے شامل ہیں، انہوں نے 2021 کے لیے جوہم پراعتمادکیاہے انشا اللہ اس پرپورااتریں گے، تقریب حلف برداری میں صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فلک شیرگوپانگ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مرزاامین خان ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری انواراحمدنجمی، صدرٹان پلانرزاینڈڈویلپرزایسوسی ایشن میاں سجادعلی، عامرندیم ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی کی ڈپٹی سیکرٹری خواتین ونگ پنجاب محترمہ نگہت محمودگجر، ضلعی صدرصائمہ طارق، ممبرپاکستان پنجاب بیت المال فوزیہ عباس، ضلعی جنرل سیکرٹری منیبہ شاہد، سیکرٹری اطلاعات شمائلہ،ضلعی رہنما ٹان پلانرزاینڈڈویلپرزایسوسی ایشن چوہدری گلزاراحمدڈھلوں، چوہدری طارق وڑائچ، غلام عربی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہوراحمدگوجر، معروف صنعتکارچوہدری جاویدارشاد، رہنما کیبل ایسوسی ایشن چوہدری الیاس وڑائچ،سابق اپوزیشن لیڈرضلعی اسمبلی رئیس شیرمحمدچنہ،سابق تحصیل صدرپیپلزپارٹی محمداکرم بھٹی،ڈاکٹرعمرجمیل، عبدالمجیدلاڑایڈووکیٹ،ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ(ق)چوہدری ذوالفقارعلی گل، نعمان گل، فیضان گل، لالہ حسین ایڈووکیٹ، مشبرنذیرلاڑایڈووکیٹ، رہنما پی ٹی آئی رانامحمدمنظورحسین،جنرل سیکرٹری کیمسٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹرتوقیرالحسن، انصاف ویلفیئرونگ کے ضلعی صدررانامحمدجاویدخاں، منیجراحمدفائن ٹیکسٹائل ملک عبدالرشید، رہنما جے یوآئی قاری ظفراقبال شریف، چیئرمین چیمبرآف پراپرٹی ڈیلرزمیاں صابرالرحمن، ضلعی صدرمیاں محمدمنشا، راناعبیدالرحمن، پی ٹی آئی سٹی کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شمیل مرزا، ڈاکٹراعجازتنویر،پی آراوٹوڈی پی اواحمدچیمہ، ارشدنواز،سرداروسیم ورند،صدرکارڈیلرزایسوسی ایشن چوہدری حنیف جٹ، صدرخان پورپریس کلب راشفیق الرحمن، صدرلیاقت پورپریس کلب۔۔۔،جنرل سیکرٹری کوٹ سمابہ پریس کلب محمدندیم رامے، صدرمنٹھارپریس کلب محمداشفاق سمیت ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب، ضلع بھرکی صحافی برادری اخبارفروش یونین کے عہدیداران اورشہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، تقریب کے دوران صدرپریس کلب رانعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرنے معززمہمانوں کویادگاری شیلڈزپیش کیں اورروایتی اجرکیں پہنائیں، آخرمیں تقریب کے شرکا کے لیے پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیاگیا۔

تقریب حلف برداری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -