عوام کو ریلیف دیناحکومت کا بڑ ا مشن، مخدوم زین قریشی

 عوام کو ریلیف دیناحکومت کا بڑ ا مشن، مخدوم زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(نامہ نگار) کشمیرالیکشن،تحریک انصاف نے شاندار کامیابی حاصل نئی تاریخ رقم کردی ہے،کشمیر ی عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ”نرنیدمودی“ کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھانے والوں کا”بیانیہ“ مسترد کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس وممبر قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی نے گردیزی خاندان کی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
 معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید عمران حیدر گردیزی کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، خطے میں روابط کے فروغ اور اقتصادی ترقی و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے،افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے کرنا ہے،پاکستان کا پہلے دن سے ہی موقف ہے کہ افغان مسئلے کا حل بزور طاقت ممکن نہیں ہے اور آج امریکہ سمیت پوری دنیا نہ صرف پاکستان کے اس موقف کو مان رہی ہے بلکہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے جبکہ سندھ حکومت پانی کے مسئلے پر تعصب اور صوبائیت کو ہوا دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہجب ہم مہنگائی کی بات کرتے ہیں تو ہمیں انٹرنیشل مارکیٹ کو بھی دیکھنا ہوگا،ہمیں مہنگائی کے عوامل اورعناصر کو دیکھنا ہوگا، ہمیں عالمی مارکیٹ میں تیل اور ڈالر کی قیمتوں کا جائزہ لینا ہوگا۔حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے،انشاء اللہ!جلد ہی مہنگائی پر کنٹرول کر لیا جائے گا۔
 مخدوم زین قریشی