محرم الحرام، زبان بندی کی خلاف ورزی پر منتظمین کو رگڑا، حکمت عملی تیار

محرم الحرام، زبان بندی کی خلاف ورزی پر منتظمین کو رگڑا، حکمت عملی تیار

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل رانا نے محرم الحرام کے دوران  ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات پر سو فیصد عمل درآمد کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت محرم الحرام میں قیام امن کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی طرف سے ریجن بھر کی پولیس کو پروفیشنل احکامات دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفرگڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے،پولیس قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے بعد مجاز اتھارٹی سے ضلع بندی اور زبان بندی کی اپ ڈیٹ لسٹیں حاصل کریں،جن افراد کے نام ضلع بندی کی لسٹ میں ہوں گے وہ کسی بھی صورت ان احکامات کی روشنی میں متعلقہ ضلع میں داخل نہیں ہو سکیں گے اور جن افراد کے نام زبان بندی کی لسٹ میں ہوں گے وہ متعلقہ ضلع میں کسی قسم کا خطاب نہیں کر سکیں گے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ضلع بندی کی لسٹ میں شامل۔شخص کے پابندی والے ضلع میں داخل ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی اور  ایسے شخص کی کسی بھی حوالے سے معاونت کرنے والے کے خلاف بھی سہولت کاری کے تحت کارروائی ہو گی،اسی طرح زبان بندی کی جاتی کردہ مجاز اتھارٹی کی اپ ڈیٹ لسٹ میں شامل افراد کسی بھی صورت پابندی والے ضلع میں خطاب نہیں کر سکیں گے،خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی ہوگی،زبان بندی والے افراد کو خطاب کروانے والے منتظمین کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

حکمت عملی تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -