بریف کیس سیاست ختم، پائیدار ترقی ہمارا مشن، ابراہیم خان
ملتان ( نیوز رپورٹر ) ایم این اے ابراھیم خان نے کہا ہے کہ ہمارامشن پاکستان کے عوام اور ان کی ترقی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں پائیدار ترقی پر یقین رکھتے ہیں ہماری حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں آزاد کشمیر کی عوام نے جس انداز میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا اس کے مشکور ہیں۔ اب کشمیر میں ترقی کے حوالے سے نیا باب شروع ہو گا پی پی اور ن لیگ (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
اب اپنی شکست پر گھبرا گئی ہیں اور دونوں پارٹیاں دھاندلی کا الزام لگا نا شروع کر دیا۔ دونو ں جماعتوں کو واضح شکست ہو چکی ہے۔ کیونکہ دونوں جماعتیں ہمیشہ بریف کیس کے بل بوتے پر سیاست کرتی رہیں۔لیکن عوام اب باشعور ہو چکی ہے وہ ان دونوں باریاں لینے والے جماعتوں کے ما ضی کو نہیں بھولے ماضی میں عوام کو پسماندہ رکھا گیا۔ ملکی خزانہ لوٹاگیا اور ملک کو مقروض کیا گیا۔حکمرانوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے بستی بلوچاں والی چک سردار پور میں بجلی اور سولنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھوں نے مزید کہا تمام یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جن کی تکمیل سے حلقے کی ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔تقریب سے عرفان شو کت،عمران شوکت، رانا ایوب نمبردار،رمضان کمانڈو،محمد اسلم خان بلوچ،شاہد اقبال شیخ،دانش اقبال،ڈاکٹر فرحان،خالد چیئرمین نے خطاب کیا۔
ابرہیم خان