کوٹ ادو، مخالفین کا نوجوان پر تشدد، ویڈیو بھی بنانے کا انکشاف

کوٹ ادو، مخالفین کا نوجوان پر تشدد، ویڈیو بھی بنانے کا انکشاف

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پرانی رنجش پر مسلح مخالفوں نے 18 سالہ نوجوان اٹھا لیا،ڈیرہ پر لے جاکر   تشدد کیا،برہنہ حالت میں تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے، اہل علاقہ کی مداخلت پر نوجوان کی رہائی، گلہ دینے والا والد اور بھائیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ موضع ذوالفقار آباد میں محمد رفیق اوڈ راجپوت کی اپنے رشتہ دار ہمنام رفیق اوڈ سے پرانی رنجش چلی آ رہی تھی، گزشتہ سے پیوستہ شب رفیق اوڈ کا 18 سالہ بیٹا محمد ندیم موٹر (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں رفیق اوڈ نے اپنے دیگر ساتھیوں ستار اوڈ، ندیم اوڈ،علی ارشد اوڈ،یوسف اوڈ اور 2نامعلوم کے ہمراہ اسے اٹھا لیا اور اپنے ڈیرہ پر لے گئے جہاں اس پر وحشیانہ تشدد کیا اور برہنہ حالت میں تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے،تشدد سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی نزدیکی اہل علاقہ نے شور پر نوجوان کو رہائی دلائی، بعدازاں متاثرہ ندیم کا والد رفیق اوڈ اپنے بیٹوں لطیف اوڈ، رشید اوڈ رشتہ داروں جمیل اور جمعہ اوڈ کے ہمراہ انہیں گلہ  دینے گئے تو ملزمان نے انہیں پکڑلیا اور انہیں خوب تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے رفیق اوڈ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -