بریانی کی دکان پر جھگڑا، گاہک کی ہوائی فائرنگ، علاقہ میں خوف وہراس
ملتان (وقائع نگار)تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں بریانی کی دکان پر جھگڑا۔ گاہک نے دکاندار کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
۔جبکہ مقامی پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں دانش ولد ربنواز قوم سیال نے گلشن مارکیٹ میں ماسٹر بریانی کے نام سے دکان بنائی ہوئی ہے۔جہاں کچھ دن قبل دکان پر شیخ انیس ولد شیخ رفیع بریانی کھانے آیا اور کسی بات پر ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی گئی تھی۔گزشتہ روز ملزم انیس دکاندار دانش کے گھر آیا اور تلخ کلامی کی۔طیش میں آکر ہوائی فائر کر کے فرار ہو گیا اطلاع پا کر مقامی پولیس موقع سے ایک خول برآمد کر کے مصروف کاروائی ہے۔
جھگڑا