راجن پور، آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی، پی ٹی آئی ورکرز کا جشن

راجن پور، آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی، پی ٹی آئی ورکرز کا جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور (نامہ نگار)  آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کی خوشی میں پی ٹی آئی کے مقامی ٹائیگرز اور درشیک (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
گروپ کے  سنیئرز ورکرز سپورٹرز نے ایک دوسرے کو میٹھایاں کھلائی اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی راجن پور میں عمران خان کی کشمیر میں الیکشن کی جیت پر بھرپور خوشیاں منائی گئیں اس موقع پر پی ٹی آئی ٹائیگرز دریشک گروپ کے سٹی کونسلر پی ٹی آئی محمد عمران ستار ایڈووکیٹ سٹی کونسلر حافظ کلیم اللہ تگہ رہنما پی ٹی آئی سید عون شاہ بخاری  نے کہا ہے کہ کشمیر میں الیکشن کی جیت نے ثابت کر دیا عمران خان پاکستان کی آواز ہیں جس نے پاکستان کو جملہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہیں ٹائیگرز کا کہنا تھا کہ آج کشمیر میں تبدیلی کی جیت ہوئی ہے اس سے مراد ہے کہ تبدیلی عوام کے اذہانوں میں آ چکی ہے اور ایک عظیم تر پاکستان اور مدینہ ریاست کی کامیابی اور کامرانی کی نشانی کشمیر میں الیکشن میں جیت ہے۔ اس سلسلے میں محمد صفدر آزاد رانا محمد اویس حسن خان ملک محمد طارق عمران کھرل نواب آصف خان چانڈیہ عبدالروف خان ملکانی بلوچ عامر سعید کھرل قاسم علی مغل رانا محمد وقاص ملک خالد رسول و دیگر نے عمران خان کی کشمیر میں الیکشن کی جیت کی خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھایاں کھلآ کر ایک دوسرے کو  مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔
جشن