کبوتروں کے معاملے پر جھگڑا، دو افراد زخمی
ملتان (وقائع نگار) مخدوم رشید کے علاقے میں کبوتروں کی وجہ سے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
ل دو فریقین آپس میں جھگڑ پڑے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں فریق اول محمد سلیم، حاجی عبدالغفور پسران خدابخش، غلام عباس ولد بہادر خان، احمد علی ولد شوکت علی اقوام ڈاہا سکنائے چک نمبر 06 ایم آر مخدوم رشید ملتان وغیرہ اور فریق دوئم خاور ولد بشیر، شبیر ولد شریف، جاوید ولد یعقوب، انوار ولد شکور اقوام اوڈھ وغیرہ کے درمیان کبوتروں کے معاملے کو لیکر منہ ماری ہوئی۔اور تھوڑی دیر بعد بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ جس کے نتیجے میں فریق اول کے سلیم کو بائیں کندھے پر فائر لگا اور عبدالغفور کو بائیں بازو پر چھرا لگا۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی سلیم کو بذریعہ ریسکیو 1122 نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جبکہ عبدالغفور زخمی کو بذریعہ میڈیکل ڈاکٹ رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید روانہ کیا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔جبکہ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
زخمی