لیاقت پور، تحقیق کے بغیر الزام تراشی انتہائی افسوسناک، حامد سعید کاظمی

لیاقت پور، تحقیق کے بغیر الزام تراشی انتہائی افسوسناک، حامد سعید کاظمی

  

  لیاقت پور(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ خدمت خلق کے جذبے کو فروغ دینے کے لیئے تنظیم السعید اپنا موثر کردار اداکرتی رہے گی صاحبزادہ احسن سعید کاظمی تنظیم کے مرکزی ناظم اعلی کی ذمہ داریاں سنبھالیں (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

گے جس سے خدمت خلق کی سرگرمیوں کو مزید بڑھاوا ملے گا شہید بینظیر بھٹو آڈیٹوریم پریس کلب لیاقت پور میں تنظیم السعید تحصیل لیاقت پور اور ذیلی یونٹس کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم السعید میں شامل ہونے کے لئے کسی کا سعیدی ہونا ضروری نہیں ہر درد دل اور سماج کی خدمت کا جذبہ رکھنے والا اس کی رکنیت حاصل کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بلا تحقیق الزام تراشی کرتے ہیں جو کہ افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں لوگوں کی جائز ضروریات پوری کرنا سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے تقریب سے تنظیم السعید ضلع رحیم یارخان کے صدر چودھری محمد الیاس سعیدی اور مولانا بشیر احمد سعیدی نے بھی خطاب کیا  حامد سعید کاظمی نے نومنتخب تحصیل صدر علامہ محمد حنیف سعیدی، سینئر نائب صدر صلاح الدین موہل ایڈووکیٹ، نائب صدر شمس الدین ایڈووکیٹ، ناظم اعلی سید محمد اکرم شاہ، نائب ناظم رمضان خان سعیدی، فنانس سیکریٹری اعجاز خان سعیدی، سیکرٹری نشرواشاعت جام سعید احمد سعیدی اور سیکریٹری خدمت خلق جام محمد اصغر سعیدی کے علاوہ ترنڈہ محمد پناہ، امین آباد، خان بیلہ یونٹس کے عہدیداران سے حلف لیا اور دعا کرائی تقریب میں طارق شاد کونسلر، مفتی محمد سلیم رضوی، حافظ عبدالمجید سعیدی، چوہدری محمد عثمان سعیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

حامد سعید کاظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -