صادق آباد، مسلح افراد کا مخالفین کے گھر حملہ، میپکوتنصیبات کو بھی نقصان

صادق آباد، مسلح افراد کا مخالفین کے گھر حملہ، میپکوتنصیبات کو بھی نقصان

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)صادق آبادکا چک نصیر آباد علاقہ غیر بن گیا رشتہ کے تنازعہ پر چھ سے زائد مسلح افراد نے مخالفین کے گھر پر فائرنگ کردی۔ میپکو تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ گھر میں کھڑی گاڑی باہر نصب ٹربائن کو بھی گولیاں مار کر ناکارہ کردیا گیا پولیس نے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 مقدمہ درج کرلیا صادق آباد کے نواحی علاقہ چک نصیر آباد کی بستی وڈیرہ جندوڈا میں محمد اسلم کے گھر پر مخالفین نے رشتہ کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی اہل خانہ فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچے محمد اسلم کے مطابق مسلح ملزمان ڈیڑھ گھنٹہ تک انکے گھر کے باہر موجود رہ کر فائرنگ کرتے رہے اس دوران ملزمان نے ڈیرہ کے باہر لگے میپکو ٹرانسفارمر کو بھی تباہ کردیا۔ ملزمان نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی اور ٹربائن کو بھی گولیوں سے نشانہ بنایا ہم 15 پر کال کرتے رہے مگر پولیس ملزمان کے جانے کے بعد تاخیر سے پہنچی۔ جائے وقوعہ پر جابجا گولیوں کے غول بکھرے پڑے ہیں پولیس تھانہ احمد پور لمہ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -