کامونکے، غیرت کے نام پر تین بچوں کی ماں آشنا سمیت قتل

کامونکے، غیرت کے نام پر تین بچوں کی ماں آشنا سمیت قتل

  

 کامونکے(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)غیرت کے نام پر تین بچوں کی ماں کو آشنا سمیت فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔نواحی گاؤں احاطہ دیوی دیال کی شادی شدہ بتول بی بی اور موضع سنوپر کے ابرار کے درمیان مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔گذشتہ رات بتول بی بی نے ابرار کو ملنے گھر بلایا تو خاتون کے شوہر افضال نے دونوں کو حالت غیرمیں دیکھ لیا جس کے بعد افضال نے اپنے بھائیوں آصف،اقبال، سالے عادل اور سسر امین کے ہمراہ بتول بی بی اور ابرار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کھیتوں میں لیجاکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خاتون آشناء سمیت قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -