نوشہرہ،2 افراد جائیداد کے تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گئے،2 زخمی

  نوشہرہ،2 افراد جائیداد کے تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گئے،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ جائیداد تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق دو شدید زخمی ریسکیو نوشہرہ نے ڈیڈ باڈی اور زخمی  کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق  سپین خاک اراضی تنازعہ،فریقین کے درمیان مسلح تصادم دونوں فریقین  کے درمیان اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں  دو افراد جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے  ذرائع کے مطابق زمینی تنازع   کے باعث 2 افراد گولی لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق صفدر عمر 45 سال سنہ ڈاگ اسماعیل خیل اور ذاکر عمر 50 سال سکنہ ڈاگ اسماعیل خیل گولی لگنے سے جاں بحق ریسکیو نوشہرہ نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔