لیگی رہنماؤں کومذاکرات کیلئے بلایا اور گرفتار کرلیا گیا، خرم دستگیر

 لیگی رہنماؤں کومذاکرات کیلئے بلایا اور گرفتار کرلیا گیا، خرم دستگیر

  

 وزیر آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نون لیگی رہنماؤں کی گرفتاری پولیس گردی کی بدترین مثال ہے، مذاکرات کیلئے بلایا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔خرم دستگیر نے وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ بھولے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارا عزم بڑھے گا۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ مقدمہ میں تین ناقابل ضمانت دفعات تھیں، عدالت میں تینوں دفعات ختم ہوئیں اب چالان پیش ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کوئی ہمارا راستہ روک کر دکھائے، اب اگر پنجاب حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

خرم دستگیر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -