اسلام نے عورت کو سر کا تاج بنایا پاؤں کی جوتی نہیں،طاہر اشرفی
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہراشرفی نے کہا ہے کہ ریاست مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے،نظام عدل میں تبدیلی کی ضرورت ہے،نور مقدم ہماری بچی ہے وزیراعظم اور چیف جسٹس سپیڈی ٹرائل کریں،ملزم کو سرعام سنگسار کیا جائے یا سب کے سامنے سزا دی جائے، اسلام آباد کے دو واقعات نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی پاسداری سب پر لازم ہے، اسلام نے بیٹی اور عورت کو سر کا تاج بنایا ہے پاوں کی جوتی نہیں۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی عرب تعلقات کے مضبوط ہونے کی دلیل ہے رواں سال عمرہ کھولنے اور حج کے بہترین انتطامات کا خیرمقدم کرتے ہیں،سعودی عرب میں ملازمت کرنیوالوں کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کواپنی جماعت کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
طاہر اشرفی