گورنر سے چوہدری نعیم الدین وڑائچ کی ملاقات، مختلف امو رپر بات چیت

گورنر سے چوہدری نعیم الدین وڑائچ کی ملاقات، مختلف امو رپر بات چیت

  

 حاصل پور(نامہ نگار)کشمیر الیکشن میں حق و سچ کی فتح ہوئی ن لیگ مودی کے بیانیے کو شکست ہوئی۔ نوازشریف ملک دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا سفیر بن کر کشمیریوں کے دل جیت (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری ساوتھ پنجاب پی ٹی آئی چوہدری نعیم الدین وڑائچ صاحب کا لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے کشمیریوں نے ان کو ریجیکٹ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سے ملاقات میں این اے 171 کے دیہی اور شہری علاقوں کے لیے صاف پانی کے فلٹر پلانٹس۔ گرلز کیمپس اور ضلع کیلئے  خصوصی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے ترقیاتی فنڈز جلد ریلیز کروانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ملک کے خلاف دشمنوں سے ملاقاتیں کرنے والے نوازشریف دوسرے الطاف حسین بنتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی طاقتوں سے زیادہ اندرونی سازشوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ انکے ہمراہ تحصیل صدر خیر پور ٹامیوالی خان نواز خان عباسی صاحب بھی موجود تھے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -