ڈیرہ، ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس، اہم منصوبوں کاجائزہ

ڈیرہ، ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس، اہم منصوبوں کاجائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈ یرہ،چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں دیہی و شہری شاہراہوں کی مرمت و بحالی کے ساتھ نئی شاہراہوں کی تکمیل کو مجوزہ معیاد میں یقینی بنایا جائے. انہوں نے یہ بات ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلا س میں ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، ایس ای اور ایکسیئن ہائی ویز کے علاوہ دیگر(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 ترقیاتی محکموں کے سربراہ موجود تھے. اجلاس میں ڈی جی خان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 130بلین روپے تخمینہ جات کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد ان کے کام کی منظوری دی گئی.اجلاس میں کمشنر نے کہاکہ انڈس ہائی وے بستی پہاڑ تا بستی بلچانی، لاکھانی، دلوانی، جت والا تا کلر والا، جھوک بودو، ٹھٹھہ لغاری، گجوکی تا کچہ وڈاں، ولانہ روڈ بیلا روڈ، اڈہ کریم والا تا مہوئی، یارے والا تا غازی والا،پل 13تا ہیڈزیرو یوسی چوٹی زیریں، چوٹی گرڈ سٹیشن تابنگلہ حضرت والا، روحیل سائفن، داجل کینال، پل سائفن شوریہ، موہانہ اپونگ شرقی تا بستی زور روڈ کی تعمیر کے علاوہ ڈی جی خان کے نواحی دیہی علاقوں میں بھی نئی سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا  کمشنر نے بتایاکہ نور والا تا ڈسٹی 30، فتح خان ستار دھمراتا بستی عظیم، سکھانی تا سیت چنڑا، جڑھ لغاری دریائے کریک پر پل، بارتھی روڈ تا ریاض کریٹا، سخی سرور دربار روڈ، ڈی جی خان شہر میں تھانہ صدر تا بازار کالونی، براستہ نیو ماڈل ٹاون، تا پرانا ملتان روڈ، کشنہ والا تا چوٹی تا بستی جمواں کی سڑکوں کی تعمیر کا جلد آغازکیا جائے گا.جبکہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی زیر صدارت سال برائے 22-2021 کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد بارے اجلاس منعقد ہوا۔ویڈیو لنک اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ڈویڑن و ضلع کی نمائندگی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کی جبکہ صوبہ بھر کے ڈویڑنل کمشنرز اور ضلعی ڈپٹی کمشنرز بھی شریک تھے۔کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے جب کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ اپنی ورکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔سب سے بڑی رکاوٹیں لینڈ ایشوز سے متعلق ہیں جنہیں حل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویڑن میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی کل 245 سکیمیں ہیں جن میں سے233 کی منظوری دے دی گئی ہے،ڈویڑنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی141 سکیموں میں سے 77 کی منظوری دی گئی ہے،ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی81 میں سے77 اور پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 22 میں سے12 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مجموعی طور پر489 سکیموں میں سے 399 منظور اور ایک کو ڈراپ کیا گیا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ تمام محکموں سے متعلقہ سکیموں میں مفاد عامہ کو ترجیح دی جا رہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی سکیموں کو ہر لحاظ سے بروقت مکمل کیا جائے تاکہ مقررہ مدت کے دوران ان کی تکمیل ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ڈیرہ غازی خان میں محکمہ صحت کے تین بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن بارے آنے والے ایشوز کی نشاندہی کی جسے سیکرٹری ہیلتھ نے جلد حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں صوبہ بھر کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
جائزہ