نکاح کے بعد دلہن کا ساتھ جانے سے انکار، دلہا کا احتجاج

نکاح کے بعد دلہن کا ساتھ جانے سے انکار، دلہا کا احتجاج

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں نکاح کے بعد دلہن کا دولہے کے ساتھ جانے سے انکار، کردیا  پریشان دولہے نے باراتیوں کے ساتھ لڑکی کے گھر کے سامنے ڈیرے  لگا لئے، شادی کا سارا خرچ بھی دولہے نے کیا تھا۔دولہے کے ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں اب پتہ چلا، لڑکی کے والد اکرم کا کہنا ہے کہ لڑکی نے دولہے کا کٹا ہاتھ دیکھ کر ساتھ جانے سے انکار کیا، دولہے کے ساتھ آئے باراتی پریشان، دولہا ماجد نے بتایا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کہ لڑکی والوں کا بھی شادی پر سارا خرچ ہم نے کیا تھا، لڑکی والوں کی جانب سے میرے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔مجھے لڑکی کے گھر والوں نے دیکھا تھا، جس کے بعد رشتہ پکا کیا گیا، میں عید الضحی سے قبل بھی لڑکی کے بھائی کے ہمراہ گاں میں آیا تھا، اب انکار کی کوئی وجہ نہیں، صرف ایک ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں، اسی ہاتھ سے میں نے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں، دولہا کی میڈیا کے سامنے دہائی، اس خبر کی تکمیل تک دولہا اور باراتی دلہن کے گھر کے سامنے موجود تھے، جبکہ پنچایت جاری تھی۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -