فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن، ملاوٹی دودھ اور مصالحہ جات تلف

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن، ملاوٹی دودھ اور مصالحہ جات تلف

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)غیر معیاری خوراک تیار کرنیوالوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں تیز ہوگئیں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ یونٹس کو 86 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیا گیاڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں خوراک (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 70 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران ملاوٹی خوراک کی فروخت پر متعدد فوڈ یونٹس کو 86 ہزار روپے کے جرمانے عائد جبکہ 58 شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان اور راجن پور میں 3 سویٹس اینڈ بیکرز کو 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیے گئے۔ مٹھائی کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء، کھلے رنگ کی ملاوٹ اور پروڈکشن ایریا میں گندگی پائے جانے کی وجہ سے بیکریز کو جرمانے کیے گئے۔ اسی طرح لیہ میں آئس فیکٹری کو پانی کے لیے پھپھوندی زدہ ڈرمز کا استعمال کرنے اور ڈیپارٹمنٹل سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء  کی فروخت پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں مظفر گڑھ میں غیر معیاری دودھ کی فروخت پر ملک شاپ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 70 لٹر غیر معیاری مشروبات، 100 لٹر ملاوٹی دودھ، 16 کلو مضر صحت مٹھائی اور 15 کلو ایکسپائرڈ مصالحے تلف کیے گئے۔

تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -