قصبہ کالا، غلط انجکشن سے خاتون جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

قصبہ کالا، غلط انجکشن سے خاتون جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

  

قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان)نجی کلینک پر ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور غلط انجکشن لگنے پر خاتون جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق خاتون کے ورثہ کا کہنا تھا کہ علاج کے لیے خاتون کو نارمل حالت میں کلینک منتقل کیا گیا جہاں پر انتہائی غفلت سے اس کو غلط انجکشن لگا گیا، ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے فوجی محمد رفیق جموانی کی زوجہ جانبحق ہو گئی اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مریضہ کی طبیعت خراب ہونے پر قریبی ڈاکٹر طاہرہ فیض کے کلینک پر لیجایا گیا جہاں (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 ڈاکٹر طاہرہ فیض نے اسے انجکشن لگایا جس کی وجہ سے متوفیہ کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طور پر ڈی جی خان ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ چکی تھیں جبکہ اس واقعہ کے بعد ڈاکٹر طاہرہ فیض سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے مقف دینے سے انکار کر دیا واضح رہے ایسے واقعات کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور اپنے بیمار لواحقین کے علاج کے لئے مضطراب کا شکار ہیں، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے ایسے افراد کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -