بستی ملوک، نوسرباز بیوپاری کو لوٹ کر فرار، پولیس کاروائی شروع

بستی ملوک، نوسرباز بیوپاری کو لوٹ کر فرار، پولیس کاروائی شروع

  

  ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ بستی ملوک کے علاقے نوسربازملزمان شہری کو نشہ آور مشروب پلاکر لاکھوں روپے کی رقم اور مویشی لے اڑے۔شہری کو بے ہوشی کی حالت(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 میں نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا۔تفصیل کے مطابق بہاولپور بائی پاس کے رہائشی اکرم نے پولیس کو 15پر اطلاع دی کہ میں اپنے دوست مختیار احمد کے ہمراہ مویشی منڈی جسونت گڑھ مویشیوں کی خریدوفروخت کے لئے پہنچے تو اسی اثنا میں چارنامعلوم نوسرباز ملزمان ہمارے پاس آئے اور ہمیں اپنی باتوں میں الجھاکر مویشیوں کے بہاو شروع کردیئے اسی دوران نوسرباز ملزمان نے مخریاراحمد کو نشہ آور مشروب پلاکر بے ہوش کردیا اور جیب سے رقم تین لاکھ اور دو جانور لیکرفرار ہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر متاثرہ شخص مختیار کو بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا اور فرار ہونے والے نوسرباز ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -