کنٹونمنٹ بورڈ امتحانا ت، جنرل نشستوں پر کاغذات جمع کرنے کا سلسلہ شروع

کنٹونمنٹ بورڈ امتحانا ت، جنرل نشستوں پر کاغذات جمع کرنے کا سلسلہ شروع

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) 12ستمبر 2021کو خیبر پختونخوا سمیت  ملک بھر میں کینٹونمنٹس بورڈز میں جنرل نشستوں کے لئے  کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ شروع  کر دیا گیا ہے جو کہ 29جولائی  تک جاری رہیگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے  ان انتخابات کے انعقاد کے لئے خیبر پختونخوا میں  11کینٹونمنٹ بورڈز  کے چیف ایگزیکٹو افسران کو بطور ریٹرننگ افسران مقرر کیا ہے۔ جس کی دو روزہ تربیت بھی مکمل ہوگئی ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی   26جولائی تا 29جولائی 2021  جمع کئے جائینگے۔ 30جولائی کو  کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے، 31جولائی سے 3اگست تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی،  کاغذات منظور ہونے اور مستد ہونے کے خلاف اپیلیں 4اگست سے 7اگست تک داخل کئے جاسکیں گے، جن پر فیصلہ 10اگست تک کیا جائیگا،  درست قرار پائے گئے امیدواروں کے نام  11اگست کو شائع کئے جائینگے،  12اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، 13اگست کو امیدواروں کی  فہرست جاری اور انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ 12ستمبر کو پولنگ ہوگی اور 17ستمبر کو  ریٹرننگ  افسران حتمی نتائج کا  اعلان  کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -