ڈاکٹر کالونی میں شہری کو گھر کے اندر قتل کردیا گیا 

  ڈاکٹر کالونی میں شہری کو گھر کے اندر قتل کردیا گیا 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)مچنی گیٹ پولیس سٹیشن کی حدود ڈا کٹر کا لو نی میں نامعلو م مسلح افراد نے گھر کے اندر شہری کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا مقتو ل کی آ با ئی گاؤ ں پاڑا چنار مین سا بقہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روزمسما ۃ طاہر ہ کو کب دختر ثمین جان زو جہ سر دار سکنہ پا ڑا چنار حال ڈا کٹر کا لو نی ورسک روڈ نے رپو رٹ درج کر اتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بچو ں کے ہمر اہ ایک کمرے میں محو خوا ب تھے جبکہ اسکا شو ہر سر دار گھر کے تہہ خا نہ محو خوا ب تھا کہ اسی دوران فائر نگ کی آواز سنا ئی دی گئی فائر نگ کی آواز سن کر دیکھا تو اسکا شو ہر تہہ خا نہ میں قتل شدہ پڑا تھا پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔ مد عیہ نے بتایا کہ اسکے شوہر کا آ بائی گاؤ ں پا ڑا چنار میں سا بقہ دشمنی چلی آ رہی ہے لیکن ابھی کسی پر دعو یداری نہیں کر رہی ہو ں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -