بنوں سرکل کی  ٹاسک فورسز کی کاروائی میں 101 سے زائد کنڈے ہٹائے گئے

    بنوں سرکل کی  ٹاسک فورسز کی کاروائی میں 101 سے زائد کنڈے ہٹائے گئے

  

پشاور(نیوز رپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف سٹی ڈویژن ڈی آئی خان کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 0.69 ملین روپے کی ریکوری کی22 کنڈے ہٹائے گئے،بنوں 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے  0.43 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر4 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے،کاروائی کے دوران 26 کنڈے ہٹائے گئے،کرک ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.35 ملین روپے کی ریکوری کی،72 کنڈے ہٹائے گئے،ٹانک ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.34 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 44 کنڈے ہٹائے گئے،لکی ڈویژن کی ٹیموں نے 0.76 ملین روپے کی ریکوری کی جبکہ کاروائی کے دوران 58 کنڈے ہٹائے گئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی،منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی.یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -