ٹیگ بال کے کھیل کیلئے آنیوالے  2 ٹیبل میں ایک سوات منتقل

ٹیگ بال کے کھیل کیلئے آنیوالے  2 ٹیبل میں ایک سوات منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخواہ عابد مجید نے ٹیگ بال کے کھیل کیلئے آنیوالے دو ٹیبل میں ایک ٹیبل سوات تو بھیج د ی لیکن وہاں پر ٹیگ بال کے اس ٹیبل سے کیا فائدہ اٹھایا گیا ' کتنے کھلاڑی نئے آئے ' اس بارے میں خاموشی ہے' اگر ٹیگ بال کی فیڈریشن جو کہ پشاور میں ہے کی اپنے صوبے میں یہی کارکردگی ہے تو پھر ملک کے دیگر صوبوں میں کیسی کارکردگی ہوگی اس کا اندازہ بخوبی کیا جاسکتا ہے. ویسے میم زرما ٹول زما کے بجائے اگر اس کھیل کو غیر سرکاری تنظیم / اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں اور کوچ کی اجارہ داری سے نکالا جائے اور اس کھیل کو سکولوں کی سطح پر متعارف کروایا جائے کیونکہ یہ کھیل ایک کمرے میں بھی کھیلا جاسکتا ہے تو امکان ہے کہ اگلے چھ ماہ میں نئے کھلاڑی بھی آئیں گے اور کھیل بھی ترقی کرپائے گا. ورنہ یہ کھیل بھی اجارہ داری نظام میں صرف بیٹھنے کی حد تک ' تقریروں کی حد تک اور بڑے بڑے ہوٹلوں میں فنکشنز کی حد تک رہ جائیگا جس کی ذمہ داری نہ صرف اس کھیل کے ذمہ داروں بلکہ صوبے میں کھیلوں کی ترقی کے دعویدارحکمران اور بیوروکریسی پر عائد ہوگی.